اڈیالہ جیل سے آئے دن نفرت سے بھرپور “قوم کو پیغام” جاری ہو رہے ہیں:شیری رحمان

12

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کاکہنا ہےکہ اڈیالہ جیل سے آئے دن نفرت سے بھرپور “قوم کو پیغام” جاری ہو رہے ہیں۔ شیری رحمان نے ایک بیان میں کہاکہ  اڈیالہ جیل سے آئے دن نفرت سے بھرپور “قوم کو پیغام” جاری ہو رہے ہیں۔

شیری رحمان کامزیدکہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی  کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ  سے مسلسل نفرت اور انتشار کا پرچار ہورہا ہے۔ ان کی نئی پوسٹ نے تحریک انصاف کی طرز سیاست اور مقاصد پر ایک بار پھر سوالات اٹھا دئیے ہیں۔

ان کامزید کہنا تھاکہ سائبر کرائم ونگ تحقیقات کرے تو کہتے ہیں اکائونٹ بیرون ملک سے کوئی اور چلا رہا ہے۔ہآئین کی دھجیاں اڑانے ، ججوں کو دھمکیاں اور پارلیمان کا تقدس پامال کرنے والے آج کل جیل سے مسیحا بننے کی کوشش کر رہے۔

انہوں نے کہاکہ  آپ کے ساتھ آج جو بھی سلوک ہو رہا ہے وہ آپ نے اپنے مخالفین کے ساتھ کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.