بجلی کی قیمت کم ہوگی تو ہی صارفین کو ریلیف مل سکے گا ،ہنگامی بنیادوں پر سب آئی پی پیز کو بیٹھ کر پلان بنانا ہوگا: شہریار چشتی

33

کراچی:چیئرمین ایشیا پاک انویسٹمنٹ شہریار چشتی  کا کہنا ہےکہ آئی پی پیز کے طور پر پاکستان کی بجلی کی صورتحال کو دیکھ رہے ہیں ،کافی عرصے سے پاکستان کی انرجی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے ۔چیئرمین ایشیا پاک انویسٹمنٹ شہریار چشتی  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ  آئی پی پیز کے طور پر پاکستان کی بجلی کی صورتحال کو دیکھ رہے ہیں ،کافی عرصے سے پاکستان کی انرجی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے ۔

 

ان کامزید کہنا تھا کہ صارفین کو کیسے بجلی سستی دی جاسکتی ہے اس پر کام کرنا ہوگا۔چیئرمین ایشیا پاک انویسٹمنٹ شہریار چشتی   نے کہا کہ لبیرٹی پاور لمیٹڈ نے بھی اپنے منافع کو 2021 میں شئیر کیا تھا، 2021 سے بجلی کا سیکٹر مسلسل مسائل میں جاتا رہا ہے۔

وفاق کوبجلی کی قیمت کم کرنے کیلئے تجاویزدینے جا رہے ہیں، فیول پرائس اورٹیکسز پر بھی بات ہوئی تھی۔

 

ہم حکومت کواس حوالے سے   ریٹ آف ریٹرن ڈالر سے ختم کرکے پاکستانی روپے میں کرنے کی تجویز دے رہے ہیں
ہم اپنا حصہ دے رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ  اب دوسرے پاور پلانٹ کیا سوچتے ہیں یہ ان پر ہے ،سب کو مل کر سوچنا ہوگا بجلی کی قیمت کم کرنا ہوگا ۔

شہریار چشتی    کاکہنا تھاکہ  بجلی کی قیمت کم ہوگی تو ہی صارفین کو ریلیف مل سکے گا ،ہنگامی بنیادوں پر سب آئی پی پیز کو بیٹھ کر بجلی کی قیمت کم کرنے کا پلان بنانا ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.