کارساز حادثے کی ملزمہ کی ضمانت منظور

161

کراچی:کارساز حادثے کی ملزمہ کی ضمانت منظور کرلی گئی۔عدالت نے ملزمہ کی 1 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

 

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کراچی شرقی کی عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔

 

اس سے قبل عدالت نے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر آج ہی فیصلہ محفوظ کیا تھا۔کارساز حادثے کی ملزمہ کی درخواست ضمانتِ پر وکیل نے دلائل مکمل کر لیے تھے۔مدعی مقدمہ کے وکیل نے سماعت کے دوران نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ عدالت میں جمع کروا دیے۔عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا اور بعد میں فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ کی ضمانت منظور کر لی۔

تبصرے بند ہیں.