عالمی منڈی میں خام  تیل کی قیمت کم ترین سطح پر آگئی

50

نیویارک :عالمی منڈی میں خام  تیل کی قیمت 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ تیل کی عالمی قیمتوں میں 4 فیصد سے زیادہ کمی ہوگئی۔

 

خبر ایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت  4.99 فیصدکم ہوکر 73.65  ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔امریکی خام تیل  ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 4.51 فیصد کم ہو کر  70.23 ڈالر فی بیرل ہے۔

 

خبر ایجنسی کے مطابق تیل کی عالمی قیمت میں کمی لیبیا کے حریف گروپوں کے درمیان مفاہمت میں پیش رفت کے باعث ہوئی۔فریقین کے درمیان تنازع کے حل سے لیبیا میں تیل کی پیداوار اور برآمدات شروع ہوسکیں گی۔

 

واضح رہے کہ لیبیا میں حریف سیاسی گروپوں کے درمیان مرکزی بینک اور تیل کے منافع پر کنٹرول کے جھگڑے کی وجہ سے ملک کی بڑی بندرگاہوں سے تیل کی برآمدات پیر سے بند ہیں۔

 

لیبیا کے  مرکزی بینک کے صدر صادق الکبیر نے بلوم برگ کو بتایا کہ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ لیبیا میں متحارب گروپوں کے درمیان جنگ کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.