ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، تجارتی خسارہ 11ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

41

کراچی : تجارتی خسارہ 11ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔ملکی تجارتی خسارے میں سالانہ بنیاد پر 21 اور ماہانہ بنیاد پر 12 فیصد کمی ہوگئی۔

یاد رہے کہ مئی میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے آئندہ مالی سال2024-25 کے دوران پاکستان کے تجارتی خسارے میں اضافے کی پیشگوئی کی تھی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق  اگست 2024 میں پاکستان کی برآمدات پونے تین ارب ڈالر رہیں۔ اگست 2023 میں برآمدات 2.36 ارب ڈالر تھیں اور پچھلے ماہ 2.31 ارب ڈالر رہی تھیں۔

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اگست میں ملکی تجارتی خسارہ 1.7 ارب ڈالر رہا، ملکی تجارتی خسارے میں کمی برآمدات بڑھنے اور درآمدات کم ہونے سے آئی۔

اگست 2024 میں ملکی درآمدات کا حجم 4.42 ارب ڈالر رہا جبکہ اگست 2023 میں ملکی درآمدات کا حجم 4.47 ارب ڈالر رہا تھا۔

تبصرے بند ہیں.