سونے کی قیمت میں 1000روپےفی تولہ کمی

57

اسلام آباد:صرافہ بازار ایسویسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق  سونے کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے۔

 

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد سونا 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔

 

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی کردی گئی ہے۔ 10 گرام سونا 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے کا ہوگیا ہے۔

 

 

 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کی کمی سے 2498 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.