سائبرسیکورٹی میں مزید بہتر ی کیلئے معاہدہ طے

25

اسلام آباد:نادرا، این ٹی ایل اور نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے درمیان ایک اہم معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔جس میں اس کو بہتر بنانے کے انتظامات کیے جائیں  گے ۔ یہ معاہدہ نادرا کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران ہوا، جس میں چیئرمین نادرا بھی شریک تھے۔

 

 

 

 

اس معاہدے کے تحت ادارے سائبرسیکیورٹی کے ممکنہ خطرات اور متعلقہ ڈیٹا کا باہمی تبادلہ کریں گے۔ نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم حساس معلومات فراہم کرے گی تاکہ پاکستان کے ڈیجیٹل اثاثوں کو متاثر کرنے والے واقعات پر مشترکہ طور پر ردعمل دیا جا سکے۔

 

 

 

 

 

معاہدے کے تحت سائبرسیکیورٹی واقعات کی مشترکہ تحقیقات کی جائیں گی اور ٹیکنالوجی میں بہتری کے منصوبوں پر مل کر کام کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں تربیتی سیشنز اور شہریوں کی آگاہی بڑھانے کے لئے خصوصی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

 

تبصرے بند ہیں.