بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی پر عائد پابندی ختم

24

ڈھاکہ :بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی پر عائد پابندی ختم  کردی گئی۔ بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حکومت نے یکم اگست کو جماعت اسلامی پر پابندی لگائی تھی۔

تاہم اب بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے ملک کی مرکزی اسلامی جماعت اور اس سے منسلک گروپوں پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے ’دہشت گردانہ سرگرمیوں‘ میں ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے ہیں۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق جماعت اسلامی اور اسکے اسٹوڈنٹ ونگ پر سے پابندی ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ جماعت اسلامی پر سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ فوری نافذالعمل ہوگا۔

واضح رہے کہ 2013 میں ایک عدالتی فیصلے کے بعد جماعت اسلامی بنگلہ دیش میں انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھا، عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ایک سیاسی جماعت کے طور پر جماعت اسلامی کی رجسٹریشن بنگلہ دیش کے سیکولر آئین سے متصادم ہے۔

تبصرے بند ہیں.