آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

26

دبئی: آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی رینکنگ کے مطابق  بابر اعظم کی رینکنگ میں 6 درجے تنزلی ہوئی ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں بلے بازوں کی رینکنگ میں انگلش بلےباز جوئے روٹ بددستور پہلے نمبر پربراجمان ہیں جبکہ انگلینڈ کے ہیری بروک آئی سی سی مینز ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان بہترین پرفارمنس پر چھ درجے بہتری کے بعد دسویں پوزیشن پر پہنچ گئے جبکہ قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل ایک درجہ بہتری کے بعد 13 ویں نمبر پر آگئے۔

قومی باؤلرز کی رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی دو درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلے گئے جبکہ نسیم شاہ چار درجے ترقی کے بعد 33ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.