جینیفر لوپز نے بین ایفلیک سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

22

لاس اینجلس:اداکارہ وگلوکارہ جینیفر لوپز بین ایفلیک سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنیفر لوپیز نے طلاق کے کاغذات لاس اینجلس کاؤنٹی سپیریئر کورٹ میں جمع کرائے ہیں۔

جنیفر لوپیز اور بین ایفلیک کی جوڑی 2000 کی دہائی میں ’’بینیفر‘‘ کے نام سے مشہور ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ جوڑے نے جولائی 2022 میں لاس ویگس میں شادی کی تھی۔55 سالہ گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپز کی یہ چوتھی جبکہ آسکر ایوارڈ یافتہ فلم سٹار بین ایفلیک کی یہ دوسری شادی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ جینیفر لوپز  اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں۔

تبصرے بند ہیں.