لاہور: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایران کے شہر یزد میں المناک بس حادثے میں 35 پاکستانی زائرین کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔
محسن نقوی نے اس المناک حادثے میں پاکستانی زائرین کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے ۔
وزیرداخلہ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا ہے، تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے انہو ںے کہا کہ ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی حادثے میں درجنوں زائرین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے اور سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت بھی کیا ۔
مریم نواز شریف نے زخمی زائرین کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.