اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل آج سے شروع ہوگا

123

اسلام آباد:اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل آج سے شروع ہوگا۔امیدوار کاغذات نامزدگی 20 اگست تک جمع کروا سکتے ہیں، امیدواروں کی عبوری فہرست 21 اگست کو آویزاں کی جائیں گی۔

 

اتوار چھٹی کے  روز کاغذات نامزدگی جمع نہیں ہوسکیں گے۔ 22 اگست سے 26 اگست تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات اتوار 29  ستمبر کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری  کردیا۔

 

تفصیلات کے مطابق  27 سے 29 اگست تک ریٹرننگ افسران کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی، 4 ستمبر کو امیدواروں کی عبوری فہرست آویزاں کی جائیں گی۔ 30 اگست سے 3 نومبر تک اپیلوں پر فیصلہ کیا جائے گا۔ 5 ستمبر کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے، 6 ستمبر کو بلدیاتی امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔

 

شیڈول کے مطابق 30ستمبر سے 4 اکتوبر تک پانچ روز میں نتائج مرتب کرنے ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.