فیض حمید اور پی ٹی آئی ایک ہی نام ہے، یہ شروعات ہے معاملہ بہت دور تک جائےگا : فیصل واوڈا

29

اسلام آباد :سینیٹر  فیصل واوڈا   کا کہنا تھا  کہ فیض حمید اور   پی ٹی آئی ایک ہی نام ہے،  یہ شروعات ہے معاملہ بہت دور تک جائےگا۔سینیٹر فیصل واوڈا  نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   فیض حمید اور   پی ٹی آئی ایک ہی نام ہے،  یہ شروعات ہے معاملہ بہت دور تک جائےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ    یہ فیصلہ پاکستان کے لیے بہت اچھا ہے۔  جو ملک کو نقصان پہنچائے گا  ،اس کا احتساب ہوگا۔ فیصل واوڈا نے مزید کہاکہ  یہ شروعات ہے ابھی بہت بڑے بت گرنے ہیں۔ اب پاکستان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔
انہوں نے مزید کہاکہ  بات صرف کرپشن تک نہیں رکے گی۔

فیض آباد دھرنا کیس تو بہت چھوٹا ہے۔  ہمیں اس وقت جشن منانا چاہئے  کہ پاکستان حقیقی طور پر ترقی  کی طرف جارہاہے۔ ہم سب کا یہی طریقہ ہونا چاہیےکہ سیاست کریں اور  اداروں کو ان کا کام کرنے دیں۔

تبصرے بند ہیں.