پاکستانی ہائی کمشنر  کی بنگلہ دیشی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات

30

ڈھاکہ : ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمشنر  سید احمد معروف  نے  عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات کی ہے۔ پاکستانی  ہائی کمشنر سید معروف نے بنگلہ دیش کے عوام کے لیے پاکستان کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

پاکستانی ہائی کمشنراور ڈاکٹر یونس کی ملاقات  صدارتی محل میں ہوئی، اس موقع پر ڈاکٹر یونس نے پاکستان کے لیے گرمجوشی کے جذبات کا اظہار کیا۔

 

پاکستانی  ہائی کمشنر سید معروف نے کہا کہ ڈاکٹر یونس بنگلہ دیش کو ایک پرامن اور خوشحال مستقبل کی طرف  کامیابی سے لے جائینگے۔ ڈاکٹر محمد یونس نے نیک خواہشات پر پاکستانی ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

بنگلہ دیش میں موجود 55 پاکستانی طلباء نے 14 اگست تک پاکستانی ہائی کمیشن میں قیام کا فیصلہ کر لیا۔ بنگلہ دیش میں پاکستانی طلبا کا کہنا ہے کہ 14 اگست یوم آزادی پاکستانی ہائی کمیشن میں منائینگے۔

تبصرے بند ہیں.