اسلام آباد: ڈی آئی خان میں خوارج کابینک کی رقم لے جانے والی گاڑیوں پر حملے اور لوٹ مار کی۔ دہشت گردوں نےرقم لے جانے والی گاڑیوں کوبھی مکمل خاکستر کر دیا۔
فتنہ الخوارج کی وسیع پیمانے پرڈاکہ زنی اور بھتہ خوری کی ہوشربا تفصیلات منظر عام پر آگئیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سےفتنہ الخوارج کے حالیہ مارے جانے والے دہشت گردوں سےہوشربا دستاویزی ثبوت بر آمدکرلئے گئی۔ خوارج نے بینک کی گاڑیوں پر9 جولائی، 30 جولائی، 8 اگست کو 3 حملے کیے۔
ذرائع کے مطابق خوارج نے ڈی آئی خان میں بینک کی گاڑیوں سے 56 ملین روپے سے زائد رقم لوٹ لی، دہشت گردوں نےرقم لے جانے والی گاڑیوں کوبھی مکمل خاکستر کر دیا۔ لوٹی ہوئی رقم سے خارجی نور ولی کے حکم پر 4 لاکھ روپے خارجی سیلاب کو دیے گئے ، خارجی عباس کے 13 دہشت گردوں میں 17 لاکھ سے زائد کی رقم تقسیم کی گئی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لوٹی ہوئی رقم حوالہ ہنڈی کے ذریعے افغانستان بھجوائی جاتی، لوٹی گئی رقم لامان اور خوست میں چھپے خارجی دہشت گردوں کو بھیجی جاتی ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ لوٹی ہوئی رقم پاکستان میں دہشت گردی کی بڑی وجہ ہے۔
تبصرے بند ہیں.