اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کاعلامتی بھوک ہڑتالی کیمپ آج دوبارہ لگ گیا ۔بھوک ہڑتالی کیمپ میں تاحال شاندانہ گلزار،سینیٹر سیف اللہ ابڑو شریک ہوئے۔
کچھ روز قبل پا کستان تحریک انصاف نے بھوک ہڑتالی کیمپ پارلیمنٹ کے مین داخلی دروازے پر لگا یا تھا۔ کیمپ کو بارش کے باعث داخلی دروازے پر لگا یا گیا تھا ۔ کیمپ میں شبلی فراز سیف اللہ ابڑو،فلک ناز سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کاکہنا ہے کہ روزانہ 3 سے 7 بجے تک علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ نے گرفتاریوں، چھاپوں، قیادت اور کارکنوں کے خلاف مقدمات پرپارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.