آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، تاجر دوست سکیم کا دائرہ کار 42 شہروں تک وسیع کردیاگیا

107

اسلام آباد:تاجر دوست سکیم کا دائرہ  کار 42 شہروں تک وسیع  کردیاگیا ہے۔ دکانداروں اور چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے  کے لیے   ایف بی آر نے ’’تاجر دوست سکیم‘‘ متعارف کروائی تھی  جس کا دائرہ 6 کے بجائے 42 شہروں تک بڑھا دیاگیا ہے

ر ولز کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیاگیا ہے    جس کے مطابق سکیم میں ایبٹ آباد، اٹک، بہاولنگر، بہاولپور، چکوال، ڈیرہ اسماعیل خان، فیصل آباد، گھوٹکی، گجرات، گوادر، حافظ آباد، ہری پور، حیدرآباد، اسلام آباد، جھنگ، جہلم، قصور، خوشاب، لاہور، لاڑکانہ، لسبیلہ، لودھراں، منڈی بہاؤالدین، مانسہرہ، مردان، میرپور خاص، ملتان، ننکانہ، نارووال، پشاور، کوئٹہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، سکھر اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

رجسٹرڈ تاجروں کو ماہانہ 100 سے ایک ہزار روپے تک ایڈوانس ٹیکس دینا ہوگا جس کا تعین دکانوں کی فیئر مارکیٹ ویلیو کے حساب سے ہوگا جبکہ دکانوں کی فیئر مارکیٹ ویلیو کا تعین ایف بی آر خود کرے گا۔

ایف بی آر کے مطابق اس اسکیم کا اطلاق چھوٹے تاجروں، دکانداروں، ہول سیلرز، ریٹیلرز، مینوفیکچررز کم ریٹیلرز، امپورٹر کم ریٹیلرز پر ہوگا۔
اس سکیم کا آغاز ابتدائی طور پر پاکستان کے چھ بڑے شہروں سے ہو رہا ہے جن میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ شامل ہیں۔ایف بی آر حکام کے مطابق ٹیکس نیٹ میں اضافے کے اس اقدام کے تحت ماہانہ ایڈوانس انکم ٹیکس کی پہلی وصولی 15 جولائی سے شروع ہوگئی اور کم از کم ایڈوانس ٹیکس سالانہ 1200 روپے ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.