مقبولیت کا طریقہ یا کچھ اور۔۔؟، ٹک ٹاکر نے لائپو سیکشن سے نکالی گئی چربی کا صابن بنالیا

38

کنیکٹی کٹ:مقبولیت کا طریقہ یا کچھ اور نوجوان  ٹک ٹاکر نے  لائپو سیکشن سے نکالی گئی چربی کا صابن بنالیا۔ٹک ٹاکر مشہور ہونے کے لیے مختلف  طریقوں پر عمل کرتے ہیں اور اپنی ویڈیوز کے ویوز کے لیے انتہائی منفرد  ویڈیوز بناتے ہیں۔

23 سالہ رابرٹ ٹولپی نے ٹک ٹاک پر  انتہائی منفرد ویڈیو شیئر کی اس میں وہ لائپوسکشن عمل سے جسم سے نکالی گئی اضافی چربی کو صابن بنانے میں استعمال کررہے ہیں۔

یہ ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے اور ٹک ٹاکر کو مقبولیت بھی مل رہی ہے کیونکہ اپنی اضافی چربی سے صابن بنانے کا آئیڈیا انتہائی منفردہے۔

رابرٹ ٹولپی نے اس بارے میں کہاکہ  ڈاکٹر اسے طبی فضلہ سمجھ کر پھینک دینا چاہتے تھے لیکن میں نے ان سے پوچھا کہ کیا میں اسے رکھ سکتا ہوں کیونکہ میں ہمیشہ اس سے صابن بنانا چاہتا تھا جس پر انہوں نے رضامندی دے دی۔

رابرٹ اپنے 1.5 ملین فالوورز کے لیے عجیب و غریب کلپس شیئر کرتے رہتے ہیں، نے وضاحت کی کہ انہیں لائپوسکشن کے طریقہ کار کے دوران یہ خیال آیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.