ورجینیا: والد کا تحفہ بیٹے کی زندگی بدل گیا، لاٹری نے دن پھیر دیے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا میں ایک نوجوان نے والد کی جانب سے دیے گئے تحفے کی وجہ سے بڑی لاٹری اپنے نام کرلی۔
ورجینیا کے ایک شخص نے اس لاٹری ٹکٹ سے زندگی بھر کے لیے ہفتہ وار ایک ہزار ڈالرز کی لاٹری جیت لی۔ایرون اینڈریوز نامی شخص کو اس کے والد نے لاٹری کا ٹکٹ خرید کر بطور تحفہ دیا۔
تاہم اس وقت کسی کو علم نہیں تھاکہ یہ لاٹری ٹکٹ نکل آئےگی اور اینڈریوز کے دن پھیر دے گا۔
اینڈریوز نے بتایا کہ اس کے والد نے اسے 3 اگست کی کیش 4 لائف ڈرائنگ کا ایک ٹکٹ خرید کر دیا۔ اس نے لاٹری میں موجود پہلے پانچ نمبروں کو میچ کیا اور زندگی بھر کے لیے ہر ہفتے 1,000 ڈالرز کے انعام کا حقدار ہوگیا۔
تبصرے بند ہیں.