مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے عدالتی فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر

39

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے عدالتی فیصلے سے متاثرہ ن لیگ کی تین اراکین نے نظرثانی اپیل دائر کردی۔

نظرثانی ہما اختر چغتائی، مہ جبین عباسی اور سیدہ آمنہ بتول نے دائر کی،نظرثانی میں سنی اتحاد کونسل اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی  ہے کہ  مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ پورا کیس سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق تھا، قانون میں طے کردہ اصول سے ہٹ کر نیا طریقہ نہیں اپنایا جا سکتا۔

 

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سنی اتحاد کونسل کا مخصوص نشستوں کیلئے فہرست جمع نہ کرانا تسلیم شدہ حقیقت ہے،  اپنی مرضی سے سنی اتحاد کونسل میں جانے والے 41 ارکان کو پارٹی تبدیل کرنے کیلئے 15 دن دینا آئین کو دوبارہ تحریر کرنے کے مترادف ہے۔

 

درخواست مین مزید کہا گیا کہ قانون میں طے کردہ اصول سے ہٹ کر نیا طریقہ نہیں اپنایا جا سکتا، اکثریتی فیصلہ آئینی طور پر درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔ درخواست میں  استدعا کی گئی کہ 12 جولائی کے مختصر اکثریتی فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.