اسلام آباد:پی ٹی آئی کواسلام آباد میں جلسے کی اجاز ت مل گئی ۔ پی ٹی آئی 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ کرےگی۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کے جلسے کے لیے این او سی جاری کردیا ہے ۔تاہم نوٹی فکیشن میں 41 شرائط عائد کی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ روٹ پلان بھی جاری کیا گیا ہے، خیبرپختونخوا اور پنجاب سے بذریعہ موٹر وے آنے والوں کے نقشے جاری کیے گئے ہیں۔
مقامی انتظامیہ کی جانب سے پنجاب سے بذریعہ جی ٹی روڑ آنے والے کارکنان کے لیے الگ روٹ جاری کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور مری کے لیے بھی الگ الگ روٹ پلان جاری کردیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق جلسہ جی ٹی روڈ کھولے میدان سنگھجائی میں ہوگا
جلسے کا آغاز 4 بجے اور اختتام شام 7 بجے تک ہوگا، جلسے کی اجازت ہوگی لیکن کسی قسم کے دھرنے کی اجازت نہ ہوگی۔
تبصرے بند ہیں.