مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ ، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا

104

 

اسلام آباد : قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا۔

 

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کریں گے۔اجلاس میں مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔

 

اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، الیکشنز اور لیگل ونگز کے سربراہ الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر بریفنگ  دیں گے۔

 

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا تھا۔تحریکِ انصاف کو پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں سیاسی جماعت بھی قرار دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.