حکومت کی کوشش ہوگی بانی پی ٹی آئی کو جتنی دیر ممکن ہو اندر رکھاجائے، اگر وہ باہر آبھی جاتےہیں توکوئی طوفان نہیں آجائے گا: رانا ثنا اللہ

307

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی اموررانا ثنا اللہ کاکہنا ہے کہ حکومت کی کوشش ہوگی کہ بانی پی ٹی آئی کو جتنی دیر ممکن ہو اندر رکھاجائے۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی اموررانا ثنا اللہ  نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی کوشش ہوگی کہ بانی پی ٹی آئی کو جتنی دیر ممکن ہو اندر رکھاجائے۔ان کاکہنا تھا  کہ  ملک کی بہتری اسی میں ہے بانی پی ٹی آئی کو جتنی دیر ممکن ہو اندر رکھاجائے۔

ان کاکہنا تھا کہ 27 جون کو اگر ان کی سزا معطل ہوجاتی ہے تو  وہ باہر آسکتے ہیں،لیکن اگر وہ  باہر آبھی جاتےہیں توکوئی طوفان  نہیں آجائے گا۔رانا ثنا اللہ نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ بانی پی ٹی آئی کا بیانیہ اور سیاسی ایجنڈا  یہی ہے کہ  ملک کو غیر مستحکم کیا جائے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ  ہم بانی پی ٹی آئی  کو زبردستی جیل میں نہیں رکھیں گے، آئین اور قانون کے مطابق  اندر رکھیں گے۔بانی پی ٹی آئی کو سزائیں عدالت سے ہی ہوئی ہیں ۔ ووٹ اور مینڈیٹ ہمیں بھی ملا لیکن ملک میں افراتفری پھیلانے کا ووٹ کسی کو نہیں ملا۔

ان کاکہنا تھا کہ  کیس پر کیس ہمارے خلاف بھی بنتے رہے۔ جو بات کل کررہے تھے،وہی آج کررہے ہیں،۔ اور مستقبل میں بھی وہی بات کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی جمہوریت کے ساتھ آگے بڑھنے کی بات کرتے تو ہمیں اس کی ذات سے دشمنی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی جمہوریت پر یقین نہیں رکھتا ہے۔بانی پی ٹی آئی اگر سیاست دان بنے تو ہمیں اس کی ذات سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ بانی پی ٹی آئی ڈائیلاگ پریقین ہی نہیں رکھتا ہے۔  ہم بانی پی ٹی آئی کو کہتے تھے آئو بات کرو وہ ہم سے ہاتھ ملانے کو تیا رنہیں تھا،بانی پی ٹی آئی نہ ڈائیلاگ نہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں

تبصرے بند ہیں.