کراچی میں عید قرباں کے بعد ہیضہ کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

47

کراچی: کراچی میں عید قرباں کے بعد ہیضہ کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

شہر کے مختلف علاقوں سے درجنوں افراد  عید کے دو روز کے دوران الٹیوں اور بدہضمی کی شکایت کے ساتھ سرکاری اسپتالوں میں رپورٹ ہوئے۔

کراچی کے جناح اسپتال میں عید کے پہلے روز 84 افراد جبکہ دوسرے روز 23 افراد بدہضمی کی شکایت کے ساتھ پہنچےسول اسپتال میں ہیضے کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی۔

ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر خالد بخاری کا کہنا ہے کہ عید قرباں کے پہلے روز 250 اور   دوسرے روز میں 200 مریض بدہضمی کی شکایت کے ساتھ آئے،عوام سے گزارش ہے قربانی کا گوشت اچھی طرح صاف کرکے پکا کر کھائیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ے کہ شہریوں کو چاہئے کہ گرم موسم میں گوشت اعتدال میں کھائیں۔

تبصرے بند ہیں.