عیدالاضحیٰ کے تیسرے دن بھی ملک بھر میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری

34

لاہور:عیدالاضحیٰ کے تیسرے دن بھی ملک بھر میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔عید الاضحیٰ کے آج آخری روز جو شہری عید کے پہلے اور دوسرے روز قربانی نہیں  کر سکے  آجسنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانور قربان کر رہے ہیں۔

 

ادھر عید الاضحیٰ کے موقع پر تفریح گاہوں اور سیاحتی مقامات پر بھی عوام کا رش لگ گیا ہے، شہریوں کی بڑی تعداد نے مری، گلیات اور شمالی علاقوں کا رخ کر لیا۔

 

علاوہ ازیں قربانی کے بعد کہیں آلائشیں بروقت اٹھائی جا رہی ہیں تو کہیں رہائشی علاقوں اور سڑکوں پر آلائشیں پڑے رہنے کے باعث تعفن پیدا ہونے سے لوگوں کی مشکلات بھی بڑھ رہی ہیں۔

 

دوسری جانب شہریوں نے بڑی عید کے تیسرے دن کے بڑے پلان بنا لیے ہیں، کوئی پارکوں اور باغات کا رخ کرے گا تو کسی نے دوستوں کے ساتھ مل کر نہر پر نہانے کا ارادہ کر لیا ہے۔

 

بچہ پارٹی کی آج بھی ضد ہے کہ اپنے من پسند جانوروں کو دیکھنے چڑیا گھرجائیں گے جبکہ زیادہ تر خواتین آج بھی کچن میں ذمہ داریاں سنبھالیں گی اور مزے مزے کے پکوان تیار کر کے گھروالوں کو کھلائیں گی۔

تبصرے بند ہیں.