بلوچستان میں پولیو کیسز میں اضافہ، چھٹا کیس رپورٹ

39

 

کوئٹہ :بلوچستان میں پولیو کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے،محکمہ صحت کے مطابق اعداد وشمار کے مطابق چھٹا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ صوبے میں رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان سے رپورٹ ہوا جہاں تقریباً 2 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔
قلعہ عبداللہ سے تین روز قبل بھی پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد قلعہ عبداللہ سے رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 3 اور صوبے میں مجموعی طور پر پولیو کیسز کی تعداد 6 ہوگئی۔
بلوچستان سے اب تک قلعہ عبداللہ سے پولیو کےتین کیسز کےعلاوہ کوئٹہ،ڈیرہ بگٹی اور چمن سے پولیو کا ایک،ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

تبصرے بند ہیں.