اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبر پختونخواہ میں زلزلے کے جھٹکے

167

پشاور: اسلام آباد اور خیبر پختونخواہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

 

اسلام آباد راولپنڈی اور پشاور سمیت ملحقہ علاقوں شمالی وزیرستان، لوئر دیر، ہنگو اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اس کے علاوہ چارسدہ، صوابی، پارا چنار، سوات، مالاکنڈ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ ہوئی جبکہ زلزلہ 98 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان کا علاقہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقہ مکین کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم  زلزلے کی وجہ سے تاحال کسی قسم کے نقصانات کی اطلاع نہیں۔

تبصرے بند ہیں.