مون سون پیشگوئی، ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول یا معمول سے زیادہ بارشیں متوقع، اربن فلڈنگ کا خدشہ

79

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے مون سون پیشگوئی کر دی، ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول یا معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  بالائی پنجاب اور زیریں سندھ میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع  ہیں جبکہ  شمالی خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان میں معمول کے قریب بارشیں ہو سکتی ہیں، بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کچھ زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔تاہم،  ملک بھر میں دن کے درجہ حرارت معمول کے قریب رہنے کا امکان ہے۔

ملک کے دریاؤں میں ممکنہ شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ شہری علاقوں میں مون سون بارشوں کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں زیادہ درجہ حرارت رہنے سےبرف پگھلنے کا عمل تیز ہو سکتا ہے۔ہندوکش، کوہ سلیمان اور کیرتھر کے پہاڑی سلسلوں میں فلیش فلڈنگ کا اندیشہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.