اسلام آباد: عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں میں شکایت کنندہ خاور مانیکا نے قانونی ٹیم تبدیل کردی۔عدالت نے سزا معطلی کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہونے بعد کیس کی سماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ شکایت کنندہ خاور مانیکا عدالت میں ہوئے موقف اپنایا کہ وہ اپنی قانونی ٹیم کو تبدیل کرررہے ہیں۔عدالت نے کہا کہ ابھی تک جلد سماعت کی درخواست آئی ہے اپیلوں پر سماعت شروع نہیں ہوئی۔
خاور مانیکا نے کہا کہ میرا ایک مسئلہ ہے میرے وکیل رضوان عباسی بہترین اور قابل وکیل ہیں مگر ان کی مصروفیات بہت ہیں۔ رضوان عباسی نے معذرت کی ہے اس لئے میں اپنی قانونی ٹیم تبدیل کرنا چاہتا ہوں۔ خاور مانیکا نے کہا کہ انکے پاس 2 سے 3 آپشن ہیں، ایک لاہور سے وکیل ہیں عدالت سے استدعا ہے کہ وقت دے۔
عدالت نے پوچھا اپکو کتنا وقت درکار ہوگا جس پر خاور مانیکا نے کہا کہ کم سے کم ایک ہفتہ چاہیے میں لاہور جاؤں گا وکیل سے مشاورت کروں گا۔ عدالت نے کہا آپ کی ایک ہفتے کی درخواست ہے آپ چلے جائیں بعد میں کسی سے کیس کی آئندہ تاریخ پتہ کر لیں۔
وقفے کے بعد پی ٹی آئی وکیل سردار مصروف ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا معطلی کی درخواستوں پر پر 13 جون کے لیے نوٹس ہوئے ہیں۔
بعد ازاں کیس کی سماعت پرسوں تک ملتوی کردی جائے ، عدالت نے سردار مصروف ایڈوکیٹ کی استدعا پر کیس کی سماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔
تبصرے بند ہیں.