دوران عدت نکاح کیس: عدالت نے خاورمانیکا کو نوٹس جاری کر دیے

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی اپیلوں کا فیصلہ سیشن جج کو واپس  بھیجنے کی درخواستیں یکجا، خاورمانیکا کو نوٹس جاری

35

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت عدالت نے رجسٹرارآفس کے اعتراض ختم کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی اپیلوں کو یکجا کردیا ، عدالت نے خاورمانیکا کو نوٹس جاری کردیے۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے غیر شرعی نکاح کیس میں سزا  کیخلاف اپیلوں کا فیصلہ سیشن جج شارخ ارجمند کو واپس  بھیجنے کی بانی پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت کی۔عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ درخواستوں پرسماعت کی۔ درخواست گزار بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان اکرم راجہ، سلمان صفدر عثمان ریاض گل و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں غیر شرعی نکاح کیس کا فیصلہ سیشن جج شارخ ارجمند کو واپس بھیجنے کی بانی پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت شروع ہو گئی۔ وکیل سلمان اکرم راجہ  کے دلائل جاری ہیں۔

 

سلمان اکرم راجہ  نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سیشن جج شارخ ارجمند کے کسی فیصلے کو کہیں پر چیلنج نہیں کیا گیا، جب تک کہیں پر چیلنج نہ ہو یا جوڈیشل آرڈر نہ ہو تو کیس منتقل نہیں کیا جاسکتا، کیس میں دلائل مکمل ہوگئے تھے اور 29 مئی کو فیصلہ سنانا تھا۔

 

عدالت نے استفسار  کیا کہ کیا آپ کہتے ہیں کہ یا تو کیس کو واپس سیشن جج شارخ ارجمند کی عدالت بھیج دیں یا ہائی کورٹ سن لیں؟ جس پر  سلمان اکرم راجہ  نے جواب د یا کہ کیس یا تو سیشن جج ہی سن لیں اور یا ہائی کورٹ مگر ایڈیشنل سیشن جج کیسے سن سکتا ہے؟

بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ کا مختلف قوانین کے حوالے دیتے ہوئے کہا کہ کریمنل کیسسز میں رولز میں چار گراؤنڈز موجود ہیں جو کہ یہاں ایک گراؤنڈ کو بھی لنک نہیں کررہا۔

 

وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اپیل اختتام کو پہنچ چکا تھا ، 29 مئی کو فیصلہ آنا تھا، 23 مئی کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا اور 29 مئی کی تاریخ فیصلہ سنانے کے لیے مقرر تھی، جس دن فیصلہ آنا تھا اس دن ہی جج پر کمرہ عدالت میں زبانی عدم اعتماد کیا گیا۔ 29 مئی کو فیصلہ سنانا تھا کمپلیننٹ نے عدالت پرعدم اعتماد کردیا تو جج شاہ رخ ارجمند نے نے فیصلہ سنانے کے بجائے چیف جسٹس کورپورٹ بھجوائی۔

 

عدالت کے پوچھنے پروکیل نے بتایاکہ کیا 29 مئی کوشکایت کنندہ نے تحریری طورپرعدم اعتماد نہیں کیا،  20 اپریل کو عدالت پر عدم اعتماد کی درخواست دائر کی گئی تھی جو خارج ہوگئی تھی لیکن پہلے والی عدم اعتماد کی درخواست دی جومسترد ہوگئی تھی ،آرڈربھی چیلنج نہیں کیا۔  بشری بی بی کے وکیل سلمان صفدرنے اپیل منظور کرتے ہوئے سزا معطلی کی استدعا کی۔

 

بعد ازاں عدالت نے خاور مانیکا کونوٹس جاری کرتے ہوئے 13 جون تک سماعت ملتوی کردی۔

تبصرے بند ہیں.