او جی ڈی سی ایل کا تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان

64

اسلام آباد:او جی ڈی سی ایل  نے تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق او جی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں واقع چن دا کنواں نمبر 7 سے پیداوار شروع کر دی ہے۔ نئے کنویں سے 305 بیرل یومیہ تیل کی پیداوار ہو رہی ہے۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق نئے کنویں سے 2.5 ملین کیوبک فٹ یومیہ گیس کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق گیس کی پیداوار کو سوئی ناردرن نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔ تیل و گیس کی اس پیداوار سے امپورٹ بل میں 22.57 ملین ڈالر سالانہ کی بچت ہوگی۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے حیدر آباد میں واقع کنر کنواں نمبر 8 کی کامیاب بحالی کا اعلان بھی کیا۔ کنر کنواں نمبر 8 سے 540 بیرل یومیہ خام تیل کی پیداوار شروع ہو گئی ہے۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق کنر کنواں نمبر 8 کی اضافی پیداوار سے 15.949 ملین ڈالرکی سالانہ بچت ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.