بتایا جائے امن و امان کیسے بحال ہوگا؟ فوری طور پر پیسے نہ ملے تو ردعمل کےلیے وفاق تیار رہے:علی امین گنڈا پور

24

پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور  کاکہنا ہےکہ   ہمارا بجٹ عوامی ہے، صوبائی بجٹ پہلے اس لیے پیش کیا کہ آئین نے اجازت دی ہے اور ہم تیار تھے۔

و زیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نےصوبائی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہاکہ  ہمارا بجٹ عوامی ہے، صوبائی بجٹ پہلے

اس لیے پیش کیا کہ آئین نے اجازت دی ہے اور ہم تیار تھے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ کے بعد ہمارے بجٹ میں کوئی چیز کم نہیں ہوگی بلکہ ہمارا بجٹ تو بڑھے گا، رواں سال بجٹ تجاویز پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے استفسار کیا کہ مہنگائی کرنے کے بعد پیسا جا کہاں رہا ہے؟ سابقہ فاٹا کے لوگ سوال کرتے ہیں، میں کیا کہوں کہ پیسےکون کھارہا ہے؟علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ سابقہ فاٹا کو اب تک 500 ارب میں سے 100 ارب روپے ملے، ہم پوچھتے ہیں کہ پیسا کہاں استعمال ہوا تو وہ کہتےہیں کہ یہ غیرذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ بتایا جائے امن و امان کیسے بحال ہوگا؟ انسداد دہشت گردی کےلیے مختص 1 فیصد میں سے ایک پیسا نہیں دیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ بتایا جائے کہ پیسے نہیں دیں گے تو امن و امان کیسے قائم ہوگا؟ فوری طور پر پیسے نہ ملے تو ردعمل کےلیے وفاق تیار رہے۔

تبصرے بند ہیں.