چینی برآمد کرنے سے متعلق اہم پیش رفت ،شوگرایڈوائزری بورڈ میں چینی کی برآمد پراتفاق ہوگیا

88

اسلام آباد:چینی برآمد کرنے سے متعلق اہم پیش رفت ،شوگرایڈوائزری بورڈ میں چینی کی برآمد پراتفاق ہوگیاہے۔

ذرائع  کے مطابق شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر کی زیر صدارت ہوا ۔چینی کی برآمد کا فیصلہ حکومت کے اندر مشاورت کےبعد کیا جائے گا۔

وفاقی وزیرصنعت و پیداوار کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں کرشنگ سیزن 24-2023 میں چینی کے مجموعی اسٹاک کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چینی کے دستیاب ذخیرے، پیداوار اور برآمد کے حوالے سے جائزہ لیا گیا جس کے بعد شوگر ایڈوائزری بورڈ میں چینی کی برآمدات پر اتفاق ہو گیا۔

شوگر ملز مالکان نے پہلے مرحلے میں 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگی ہے اور مجموعی طور پر 15 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمدات کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا مقامی ضروریات پوری ہونے کی شرط پر چینی ایکسپورٹ کا فیصلہ ہوگا اور برآمد کی اجازت ملنے پر اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ ملک میں چینی کی قیمت میں اضافہ نہ ہو۔

مقامی ضروریات پوری ہونےکی شرط پرچینی ایکسپورٹ کا فیصلہ ہوگا۔برآمدکی اجازت کو مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں استحکام سے مشروط کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.