آسٹریلیا کو والی بال کے دوسرے میچ میں شکست دیکر پاکستان نے سیریز اپنے نام کرلی

63

اسلام آباد:آسٹریلیا کو  والی بال کے دوسرے میچ میں شکست دیکر پاکستان نے سیریز اپنے نام کرلی۔ پاکستان نے تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلی جانے والی سیریز کے دوسرے میچ میں کینگروز کے خلاف گرین شرٹس نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 24 کے مقابلے میں 26 پوائنٹس سے جیتا۔

پاکستان نے دوسرا سیٹ 19 کے مقابلے میں 25 جبکہ تیسرا سیٹ 23 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے اپنے نام کیا۔سیریز کا آخری اور تیسرا میچ 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.