آئی ایم ایف کا نئے قرض پروگرام کیلئے ڈومور کا مطالبہ ،پاکستان کو درآمدات پر عائد پابندیاں کم کرنے کی ہدایت

67

اسلام آباد:آئی ایم ایف  نے نئے قرض پروگرام کے لیے ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے  پاکستان کو درآمدات پر عائد پابندیاں کم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق  آئی ایم ایف نے پاکستان کو درآمدات پر عائد پابندیاں کم کرنے کی ہدایت کے  علاوہ  وزارت خزانہ کو برآمدی شعبوں کو دی جانے والی سبسڈی بھی ختم کرنےکی ہدایت کی  ہے۔

آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں درآمدات پر ڈیوٹیز کم کی جائے، درآمدات پر عائد پابندیاں بھی مرحلہ وار ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ نے درآمدات پر عائد ڈیوٹیوں میں کمی پر اتفاق کرلیا ہے،دوسری جانب  وزارت تجارت نے ٹیرف میں کمی کے فیصلے میں مقامی صنعت کے تحفظ کو اولین ترجیح دینے پر زوردیا ہے۔

ٹیرف میں کمی کا فیصلہ مقامی مارکیٹ کے تحفظ کو پیش نظر رکھ کر کیاجانا چاہیے،وزارت تجارت نے درآمدات پر عائد پابندیاں مکمل طور پر ختم کرنے کی بھی مخالفت کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.