نیتن یاہو نے رفح حملے کو غلطی، امریکی ترجمان نے اسرائیلی حملے کو جائز قرار دیدیا

60

 

واشنگٹن: نیتن یاہو  نے رفح پر حالیہ حملے کو غلطی قرار دے دیا، تاہم امریکی ترجمان نے رفح پر اسرائیلی حملے کو جائز قرار دیدیا۔

 

رفح کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے پر امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ اسرائیل کو حماس کے خلاف کارروائیوں کا حق حاصل ہے

 

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ  ہم سجھتے ہیں کہ رفح حملے میں حماس کے دو سینئر ارکان مارے گئے۔ دونوں حماس ارکان اسرائیلی شہریوں پر حملوں کے ذمہ دار تھے۔

 

اسرائیل کو شہریوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن احتیاط کرنی چاہیے۔ اسرائیلی فوج سے رابطے میں ہیں، اسرائیل رفح حملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.