مسجدالحرام کے امام و خطیب  شیخ ماہر المعیقلی اس سال حج کے موقع پر عرفہ کا خطبہ دیں گے

79

جدہ:  مسجدالحرام کے امام و خطیب  شیخ ماہر المعیقلی اس سال خطبہ حج دیں گے۔

 

سعودی عرب کے ایوان شاہی کے مطابق حرمین انتظامیہ کے تحت دینی امور کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ماہر المعیقلی یوم عرفہ کا خطبہ دیں گے۔

 

حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق اس سال ایوان شاہی نے شیخ ماہر المعیقلی کو خطبہ حج دینے کی ذمہ داری تفویض کی ہے۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’شیخ ماہر المعیقلی کے حوالے سے شاہی منظوری آ گئی ہے‘۔

 

خیال رہے کہ سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل الشیخ کو سب سے زیادہ 34 مرتبہ خطبہ حج دینےکا اعزاز حاصل ہے۔دوسرے نمبر پر شیخ عبد اللہ بن حسن آل الشیخ ہیں جنہوں نے مسلسل 25 سال تک عرفہ کا خطبہ دیا ہے۔

 

واضح رہے کہ تیسری سعودی ریاست کے دور میں گذشتہ ایک سو سال کے دوران 15 خطیبوں نے یوم عرفہ کا خطبہ دیا ہے۔ گذشتہ سال سربرآوردہ علما بورڈ کے رکن شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن سعید نے خطبہ عرفہ دیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.