سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود کی سزا کیخلاف اپیلیں ایک بار پھر سماعت کیلئے مقرر

41

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 21 مئی کو سماعت کرینگے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر لیں۔ 15 مئی کو چیف جسٹس کی عدالت کی کازلسٹ منسوخ ہونے کے باعث سماعت نہ ہو سکی تھی۔

آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر حامد علی شاہ کے دلائل مکمل ہونے کا امکان ہے۔ پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے پر بانی پی ٹی کے وکیل جواب الجواب دلائل دینگے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس عامر فاروق نے گزشتہ روز ریمارکس دیے تھے کہ اس کیس کے حوالے سے سابق چیف جسٹس کی آڈیو لیک ہوئی جو بعد میں جعلی ثابت ہوئی۔

سائفر کیس سے متعلق ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت چار افراد جو آڈیو منظرِعام پر آئی ہے اس میں سائفر سے کھیلنے کا ذکر ہے۔

واضح رہے کہ سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سنائی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلون کی سماعت بھی ہوچکی ہے۔ ایک مرحلے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا تھا کہ آج کل ایسی ٹیکنالوجی آچکی ہے کہ کسی بھی جعلی گفتگو  تیار کی جاسکتی ہے جیسا کہ چیف جسٹس کے معاملے میں ہوا تھا۔

تبصرے بند ہیں.