آئند ہ دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات میں بڑے پیمانے پر ریلیف کا امکان

95

اسلام آباد:  پیٹرول کی قیمت میں 13روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 سے 9.50 روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق  آئند ہ دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات میں بڑے پیمانے پر ریلیف کا امکان ہے۔ابتدائی تخمینہ عالمی منڈی میں ابھی تک کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کی بنیاد پر لگایا گیا ہے، اگلے دو دنوں میں ریلیف کے بارے میں تخمینہ مزید پختہ ہو جائے گا۔

ریلیف کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد 16مئی سے ہو گا۔

 

واضح رہے کہ پیٹرول اور ڈیزل پر 60روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی بھی عائد ہے۔ قیمتوں میں کمی سے ڈیلرز کو دونوں مصنوعات پر 8.64فی لیٹر کا مارجن مل رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.