زرتاج گل کی حج ادائیگی کیلیے ای سی ایل سے نام نکالنے کیلیےعدالت میں درخواست

154

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر زرتاج گل نے حج کی ادائیگی کے لیے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

 

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے زرتاج گل کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے سماعت کا  تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹری داخلہ قانون جاننے والے سینئر افسر کو عدالت کی معاونت کے لیے مقرر کریں،مجازافسر متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہو اور کیس کے حقائق سے واقف ہوں۔

 

وکیل نے بتایا کہ زرتاج گل کسی بھی کیس میں مفرور یا اشتہاری نہیں، ضمانت حاصل کر رکھی ہے، پٹیشنر کے مطابق ان کا نام ای سی ایل، نو فلائی لسٹ یا پی این آئی ایل میں شامل ہے، زرتاج گل پر سفری پابندیوں کے اطلاق کی کوئی قانونی وجہ یا اخلاقی جواز موجود نہیں۔

 

وکیل کے مطابق سیکرٹری داخلہ کو 13 مارچ کو پی این آئی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دی جس کا جواب نہیں دیا گیا، پٹشنر کے وکیل نے استدعا کی کہ زرتاج گل حج پر جانا چاہتی ہیں اس لیے درخواست پر جلد فیصلہ کیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.