55 فیصد ڈاکٹرز لے جاتے ہیں،خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ ختم کرنے کا اعلان

93

 

پشاور : مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں صحت کارڈ سے علاج پر 55 فیصد رقم ڈاکٹرز لے رہے ہیں۔

 

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں میں صحت کارڈ یا ڈاکٹرز کی پرسنٹیج ختم کریں گے، اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کے لئے ہیلتھ الاؤنسز ختم کررہے ہیں۔

 

سرکاری ملازمین ہیلتھ الاؤنس اور اوپی ڈی کے ساتھ صحت کارڈ میں بھی کور ہیں، مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی کی سالانہ سبسڈی 5 ارب روپے سے بڑھ گئی ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی کے کرایوں میں اضافہ ناگزیرہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی فی اسٹاپ کرایہ میں 5 سے 10روپے اضافہ کریں گے۔

 

تبصرے بند ہیں.