اسلام آباد : قومی اسمبلی کی 5اور صوبائی اسمبلیوں کی 17نشستوں پر ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا ہے۔ لاہور، گجرات، چکوال، بھکر، لسبیلہ سے مسلم لیگ ن کامیاب رہی ۔قمبر شہداد کوٹ سے پیپلز پارٹی جیت گئی ۔
نیو نیوز کے مطابق ضمنی الیکشن میں عوام نے فیصلہ سنا دیا۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق،قومی اسمبلی کی 5میں سے 3نشستوں کا مکمل رزلٹ آگیا۔۔این اے 119سے ن لیگ کے علی پرویز ملک 60ہزار 918 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے۔این اے 196قمبر شہداد کوٹ سے بلاول بھٹو کی چھوڑی سیٹ پیپلزپارٹی کے خورشید جونیجو82 نے جیت لی ۔
این اے 8باجوڑ سے مقتول ریحان زیب کے بھائی مبارک زیب نے میدان مار لیا۔این اے 132قصور پرملک رشید کا پلڑا بھاری ہے۔ این اے 44ڈی آئی خان میں سنی اتحاد کونسل کےفیصل امین گنڈاپور کو برتری حاصل ہے۔
پی پی 32 گجرات میں ق لیگ کے موسیٰ الہٰی نے چوہدری پرویز الہٰی کو پچھاڑ دیا۔پی بی 93بھکر میں ن لیگ کے امیدوار سعید اکبر خان نوانی نے فتح اپنے نام کی۔
پی پی 147لاہور سے ملک ریاض کامیاب رہے۔ آئی پی پی کے شعیب صدیقی نے پی پی لاہور 149کا معرکہ سرکرلیا۔۔پی بی 22لسبیلہ سے ن لیگ کے زرین مگسی،پی بی 20خضدار سے بی این پی مینگل کے میر جہانزیب فاتح قرار پائے۔ پی پی 93 بھکر کی نشست ن لیگ کے سعید اکبر نیوانی نے 63ہزار21 ووٹ لیکر جیت لی۔
تبصرے بند ہیں.