تیسرا ٹی ٹوئنٹی : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

53

 

راولپنڈی : پانچ میچز کی سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے  پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

 

راولپنڈی میں کھیلے گئے پانچ میچز کی سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیوی ٹیم کےکپتان نے ٹاس جیت کر میزبان پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے  نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا۔

 

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 41، بابر اعظم نے 37، صائم ایوب نے 32 رنز بنائے۔ محمد رضوان 23 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جب کہ عرفان خان 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے سودھی نے 2 اور بریس ویل اور ڈفی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

مہمان نیوزی لینڈ نے 179 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپمین نے 42 گیندوں پر 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ مارک چیپمین کی اننگز میں 4 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ ڈین فوکس کرافٹ نے 31 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ٹم رابنسن نے 28 اور ٹم سیفرٹ نے 21 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تبصرے بند ہیں.