اسلام آباد: ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے 9 مئی مقدمہ میں ضمانت پر رہائی کے بعد 8 پی ٹی آئی کارکنان کی نظر بندی کے احکامات واپس لے لئے۔
واضح رہے کہ 9 مئی سے متلعق درج مقدمہ میں ضمانت پر رہائی کے بعد پی ٹی ائی کارکنوں کی نظر بندی کے خلاف پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدر سیمابیہ طاہر کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں پٹیشن دائر کی گئی تھی۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے فیصلہ واپسی بارے میں عدالت کو آگاہ کر دیا۔جس کے بعد ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کے بیان اور پٹیشنر کی جانب سے واپس لیئے جانے پر نمٹا دی گئی۔
پٹیشن کی سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسثس چوہدری عبدالعزیز نے کی، سیمابیہ طاہر کی پٹیشن پر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے ڈی سی پنڈی سے جواب طلب کر رکھا تھا۔ نظربندی احکامات واپس ہونے پر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدر سیمابیہ طاہر نے اپنی پٹیشن واپس لے لی۔
یاد رہے کہ پی ٹی ائی کارکنان کیخلاف حساس ادارے کے دفتر پر حملے کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاون میں درج ہے ۔نظر بند کئے گئے پی ٹی آئی کارکنان میں رضوان اللہ،اسد اللہ، احمد علی، ابرار شامل ہیں،اس کے علاوہ آصف علی، رضوان عظمت، سجاد حیدر، سہیل طاہر بھی شامل ہیں۔
تبصرے بند ہیں.