امیگریشن حکام کی بڑی کارروائی ، ایک دو نہیں پوری 10 سونے کی  اینٹیں برآمد

74

 

ملتان : ملتان ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے بڑی کارروائی کے دورا ن 16کلو سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

 

 

ذرائع کے مطابق چیکنگ کے دوران مسافر محمد تنویر کو مشکوک سمجھ کر تلاشی لی گئی تو  ملزم کے سامان سے 10سونے کی اینٹیں ملیں۔

 

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ، مسافر ملتان سے دبئی جارہا تھا۔

تبصرے بند ہیں.