تربت : سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی تربت میں پاک بحریہ کے اڈے، پی این ایس صدیق پر حملہ ناکام بنا دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فو رسز کے تیز اور موثر جواب کی وجہ سے حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، فرنٹیئر کور بلوچستان کے سپاہی نعمان نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ رات گئے کیا گیا جسے اہلکاروں اور اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے فوجیوں کے تیز اور موثر جواب کی وجہ سے ناکام بنا دیا گیا۔
بحری دستوں کی مدد کے لیے ارد گرد میں موجود سیکیورٹی فورسز کو فوری طور پر متحرک کردیا گیا۔ مسلح افواج کے ہم آہنگ اور موثر جواب نے مشترکہ کلیئرنس آپریشن میں چار دہشت گردوں کو ہلاک کرنے میں مدد دی۔
تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران فرنٹیئر کور بلوچستان کے سپاہی24 سالہ نعمان فرید جن کا تعلق مظفر گڑھ سے تھا شہید ہوگئے ۔علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.