عمران خان جتنی عیاشی جیل میں کر رہے ہیں اتنی پوری زندگی نہیں کی: کیپٹن صفدر

87

 

پشاور : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان جیل میں جتنی عیاشی کر رہے ہیں، پوری زندگی نہیں کی انہیں جیل میں دیسی مرغی ، انڈے مل رہے ہیں اور کیا چاہیے۔

 

پشاور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہ نہ تو میٹرو ٹرین اور نہ ہی یہ حکومت چلنے والی ہے۔

 

کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ زبانی باتوں سے ٹرین نہیں چلتی علی امین نے خواب میں ٹرین چلائی ہوگی۔ خیبرپختونخوا حکومت پہلے 11 سو ارب روپے کا قرض تو ختم کریں۔ خیبرپختونخوا حکومت شہباز شریف کی نقل کر رہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ سینیٹ امیدوار اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھایا ہے۔ جنرل الیکشن میں بھی اعتراض کے بعد انہیں نااہل کیا گیا تھا۔

 

لیگی رہنما نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں دیسی مرغی، انڈے مل رہے ہیں اور کیا چاہیے۔ اڈیالہ جیل میں قید ایک قیدی کو عام قیدیوں کی طرح حقوق حاصل ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.