اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے اقتصادی را بطہ کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم بطور چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے توانائی (سی سی او سی) برقرار رہیں گے، سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے یہ فیصلہ گزشتہ روز ایک اجلاس میں کیا۔
قبل ازیں جمعہ کو وزیر اعظم نے 7 کمیٹیاں تشکیل دی تھیں اور سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین ہوں گے، یاد رہے کہ ماضی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاسوں کی صدارت وزیر خزانہ کرتے تھے۔
رکن کابینہ نے کہا کہ وزیراعظم دونوں کمیٹیوں کے امور کی نگرانی کریں گے اور جب بھی ان کی رضامندی یا حکم کی ضرورت ہوگی تو وہ کمیٹی اراکین کی رہنمائی کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اب وزرائے خزانہ، اقتصادی امور، تجارت، بجلی، پیٹرولیم اور منصوبہ بندی و ترقی کے وزرا پر مشتمل ہوگی، اس حوالے سے جلد نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔
تبصرے بند ہیں.