اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا باہر ڈائیلاگ مارتے ہیں،اندر وزیراعظم کی منتیں کرتے ہیں ۔علی امین گنڈا پور اچھے بچے کی طرح وزیراعظم کےسامنے پیش ہوئے۔ اپوزیشن کے پی اسمبلی سے سینیٹ کی 5 نشستیں جیتے گی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہناتھا کہ مخصوص نشستوں پر حلف لینے کیلئے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جارہا۔
انہوں نے کہا کہ سوائے خیبرپختونخوا کےتمام اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں پر حلف ہوچکا ہے۔اسپیکر ٹائیگر فورس کا نمائندہ بنا ہوا ہے۔ صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے عدالت اور الیکشن کمیشن سے رجوع کررہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.