ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملہ، جوان شہید

27

 

ڈی آئی خان : ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں دو جوان شہید ہوگئے ہیں۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق خود کش بمبار نے اپنی گاڑی سیکیورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرائی جس میں نائب صوبیدار یاسر شکیل اور سپاہی طاہر نوید شہید ہوگئے۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث منصوبہ سازوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

تبصرے بند ہیں.